اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا تنازعہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور

نیویارک ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل انتونیو گوتریس نے ایک مرتبہ پھر تنازعہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دجارک نے نیویارک میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سیکرٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اور اس سے قبل بھی …

نیویارک ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل انتونیو گوتریس نے ایک مرتبہ پھر تنازعہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دجارک نے نیویارک میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سیکرٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اور اس سے قبل بھی پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے ساتھ مسئلہ کشمیر پرتبادلہ کیا ہے اور وہ آئندہ بھی ان دونوں کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ترجمان نے کشمیرکی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے پہلے بھی انسانی حقوق کے احترام اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور وہ اپنے اس موقف پر قائم ہیں۔

مزید خبریں