باکو۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مستحکم اور خوشحال افغانستان کا متمنی ہے کیونکہ دونوں ممالک دوستی کے تاریخی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے جمعہ کو یہاں غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے سربراہ اجلاس کے موقع پر افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دونوں …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات

مزید خبریں
باکو۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مستحکم اور خوشحال افغانستان کا متمنی ہے کیونکہ دونوں ممالک دوستی کے تاریخی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے جمعہ کو یہاں غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے سربراہ اجلاس کے موقع پر افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کے امن اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے فروغ کے لئے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر مملکت نے افغان صدر اشرف غنی سے بات چیت کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ آنے والے وقتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ صدر نے پاکستان کی مختلف شعبوں میں فراہم کردہ اقتصادی معاونت کا حوالہ دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر نو کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان چار ملین سے زائد افغان مہاجرین کی گزشتہ چار دہائیوں سے میزبانی کر رہا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی پر امن اور باوقار انداز میں ہو۔








