چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شاہ محمود قریشی سے ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر خارجہ کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی ء درجات …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر خارجہ کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی ء درجات کیلئے دعا کی ہے۔