اقوام متحدہ - 31اکتوبر (اے پی پی)چائنا امن و ترقیاتی فنڈ کی انتظامی کمیٹی کا چوتھا اجلاس عالمی ادارے کے نیویارک ہیڈکواٹرز میں منعقد ہوا۔اجلاس میں 2016ء سے 2018ء تک اس فنڈ کے زیر اہتمام جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، 2019 کے مجوزہ منصوبوں کی منظوری دی گئی ، 2020 میں فنڈ کے ترجیحی شعبوں کا تعین کیا گیا اور فنڈ کی مالی حالت کا …
اقوام متحدہ -چائنا امن و ترقیاتی فنڈ کی انتظامی کمیٹی کا چوتھا اجلاس

مزید خبریں
اقوام متحدہ – 31اکتوبر (اے پی پی)چائنا امن و ترقیاتی فنڈ کی انتظامی کمیٹی کا چوتھا اجلاس عالمی ادارے کے نیویارک ہیڈکواٹرز میں منعقد ہوا۔اجلاس میں 2016ء سے 2018ء تک اس فنڈ کے زیر اہتمام جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، 2019 کے مجوزہ منصوبوں کی منظوری دی گئی ، 2020 میں فنڈ کے ترجیحی شعبوں کا تعین کیا گیا اور فنڈ کی مالی حالت کا جائزہ لیا گیا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین اور عالمی ادارے کی مشترکہ کوششوں سے ، اس فنڈکے تحت شروع ہونے والے منصوبے مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔








