امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی مستقل رہائش گاہ پام بیچ منتقل کرنے کا اعلان

واشنگٹن۔یکم نومبر(اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مستقل رہائش گاہ کو نیویارک سے فلوریڈا کے شہر پام بیچ منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے اپنے شہر میں ان کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں اور میری فیملی کی اب مستقل رہائش گاہ فلوریڈا کے شہر پام بیچ …

واشنگٹن۔یکم نومبر(اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مستقل رہائش گاہ کو نیویارک سے فلوریڈا کے شہر پام بیچ منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے اپنے شہر میں ان کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں اور میری فیملی کی اب مستقل رہائش گاہ فلوریڈا کے شہر پام بیچ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے نیویارک اور اس کے لوگ پسند ہیں اور رہیں گے لیکن ہر سال نیویارککی ریاستی حکومت کو لاکھوں ڈالر ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود میرے ساتھ شہر اور ریاست کے سیاسی رہنمائوں نے بہت بُرا سلوک روا رکھا اور بعض نے اس سے بھی زیادہ بُرا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا لیکن آخر میں یہ سب کے لیے اچھا ہو گا اور نیویارک کے لیے ان کے دل میں ایک خاص مقام ہمیشہ رہے گا۔

مزید خبریں