کراچی ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 285.52 پوائنٹس کے اضافے سے 39792.10 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں34 ارب 33 کروڑ 8 لاکھ 67 ہزار 4 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 15 کروڑ 70 لاکھ 66 ہزار 500 حصص کی تیزی رونماءہوئی اور تجارتی حجم میں 5 …
سو انڈیکس 285.52 پوائنٹس کے اضافے سے 39792.10 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 285.52 پوائنٹس کے اضافے سے 39792.10 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں34 ارب 33 کروڑ 8 لاکھ 67 ہزار 4 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 15 کروڑ 70 لاکھ 66 ہزار 500 حصص کی تیزی رونماءہوئی اور تجارتی حجم میں 5 ارب 1 کروڑ 68 لاکھ 45 ہزار 721 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 285.52 پوائنٹس کے اضافے سے 39792.10 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 155.99 پوائنٹس کی تیزی سے 22705.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 114.68 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 499.70 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔








