عمان ۔ 25 اگست (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے اردن کےلئے 723ملین ڈالر قرض کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔ جمعرات کو آئی ایم ایف کے جاری بیان کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے اردن کےلئے توسیعی فنڈ کی سہولت کے تحت تین سالہ توسیعی منصوبے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت اردن کو723 ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔ بیان میں …
عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے اردن کےلئے 723ملین ڈالر قرض کے معاہدے کی منظوری دیدی

مزید خبریں
عمان ۔ 25 اگست (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے اردن کےلئے 723ملین ڈالر قرض کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔ جمعرات کو آئی ایم ایف کے جاری بیان کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے اردن کےلئے توسیعی فنڈ کی سہولت کے تحت تین سالہ توسیعی منصوبے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت اردن کو723 ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض کی فراہمی کا مقصد اردن کے اقتصادی اورمالیاتی اصلاحاتی پروگرام میںتعاون کرنا ہے۔ فیصلے کے تحت 72.3ملین ڈالرفوری طور پر فراہم کئے جائیں گے جبکہ باقی قرض منصوبے کی مدت کے دوران فراہم کیا جائے گا۔








