کشمیر کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، محاصرے کی زیادہ دیر تک حمایت نہیں کی جاسکتی ، جرمن چانسلر

نئی دہلی ۔ 02 نومبر (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات میں تنازعہ کشمیر اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال غیر مستحکم ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجیلا مرکل نے نریندر مودی کے ساتھ نئی دلی میں انکی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ جرمنی کے بین الاقوامی ٹی وی چینل ’ڈونچے ویل(ڈی ڈبلیو)کی چیف پولیٹیکل ایڈیٹر …

نئی دہلی ۔ 02 نومبر (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات میں تنازعہ کشمیر اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال غیر مستحکم ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجیلا مرکل نے نریندر مودی کے ساتھ نئی دلی میں انکی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ جرمنی کے بین الاقوامی ٹی وی چینل ’ڈونچے ویل(ڈی ڈبلیو)کی چیف پولیٹیکل ایڈیٹر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انجیلا مرکل نے عشائیہ سے قبل کشمیر کے محاصرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کیلئے حالات غیر مستحکم ہیں اور اچھے نہیں ہیں۔ قبل ازیں جرمن چانسلر نے جرمن صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ محاصرے کی زیادہ دیر تک حمایت نہیں کی جاسکتی۔

مزید خبریں