مشرقی شام کے سرحدی علاقے میں کار بم دھماکہ ، 13 افراد ہلاک ہوگئے، دھماکہ اس وقت ہوا جب ہزاروں لوگ احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے،میڈیا رپورٹس

دمشق۔ 03 نومبر (اے پی پی) مشرقی شام کے سرحدی علاقے میں کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ہزاروں لوگ احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کردوں کے زیر کنٹرول شہر تال آباد کے راستے وہاں تک پہنچائی گئی۔ 9 اکتوبر کو شروع ہونے والے حملوں کے سلسلے کو روکنے کیلئے گزشتہ ہفتے جنگ بندی …

دمشق۔ 03 نومبر (اے پی پی) مشرقی شام کے سرحدی علاقے میں کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ہزاروں لوگ احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کردوں کے زیر کنٹرول شہر تال آباد کے راستے وہاں تک پہنچائی گئی۔ 9 اکتوبر کو شروع ہونے والے حملوں کے سلسلے کو روکنے کیلئے گزشتہ ہفتے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اس دھماکے سے شام کی آٹھ سالہ جنگی حالات میں انسانی تباہی کا یہ تازہ ترین سانحہ ہے۔ ترکی کی وزارت دفاع نے حملے کا الزام کرد جنگجوئوں پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 13 شہری مارے گئے ہیں جبکہ شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق دھماکے میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید خبریں