سائو پالو۔ 4 نومبر (اے پی پی) برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے کہا ہے کہ ملک کے 200 سے زائد ساحلی مقامات سمندری پانی میں تیل کی آلودگی سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سا حل ابھی تھوڑی مقدار میں تیل سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ پانی میں مزید تیل داخل ہونے سے برازیلی ساحلی علاقے اور کتنے …
ملک کے 200 سے زائد ساحلی مقامات تیل کی آلودگی سے متاثر ہوئے ہیں،برازیلی صدر

مزید خبریں
سائو پالو۔ 4 نومبر (اے پی پی) برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے کہا ہے کہ ملک کے 200 سے زائد ساحلی مقامات سمندری پانی میں تیل کی آلودگی سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سا حل ابھی تھوڑی مقدار میں تیل سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ پانی میں مزید تیل داخل ہونے سے برازیلی ساحلی علاقے اور کتنے متاثر ہوں گے۔ تاہم انہوں نے کہا یہ واضح ہے کہ یہ حالیہ لہر برازیل کے ساحلوں کی طرف ہے، شمال مشرقی برازیل کے ساحلوں پر گزشتہ تین ماہ سے تیل کی آلودگی پھیل رہی ہے اور 2000کلو میڑ رقبہ پر ساحلی مقامات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اندازہ لگانا ابھی مشکل ہے کہ ساحلوں پر تیل کی آلودگی سے کتنا ماحولیاتی اور اقتصادی نقصان ہوا ہے ، رضاکاروں نے ساحلوں کی، سینکڑوں ٹن تیل کے اخراج کے ساتھ ،صفائی کی ہے برازیل کی حکومت نے شبہ ظاہر کیا ہے ساحلی آلودگی کا بڑا سبب یونانی آئل ٹینکر ہے۔








