نیاگرا آبشار ، کشتی ”آئرن سکائو” خراب موسمی صورتحال کے باعث سرکنے لگی

مونٹریال ۔ 4 نومبر (اے پی پی) کینیڈا کے صوبہ انٹاریو اور نیویارک کے مابین نیاگرا آبشار میں ایک صدی سے زیادہ عرصہ سے پھنسی کشتی ''آئرن سکو'' خراب موسمی صورتحال کے باعث اپنی جگہ سے سرکنے لگی۔تقریباً سو سال قبل 6 اگست 1918ء کشتی ''آئرن سکو'' آبشار کے کنارے سے 600 میٹر کے فاصلے پر پھنس گئی تھی تاہم اس کشتی میں سوار 2 افراد کو بچا لیا گیا۔ …

مونٹریال ۔ 4 نومبر (اے پی پی) کینیڈا کے صوبہ انٹاریو اور نیویارک کے مابین نیاگرا آبشار میں ایک صدی سے زیادہ عرصہ سے پھنسی کشتی ”آئرن سکو” خراب موسمی صورتحال کے باعث اپنی جگہ سے سرکنے لگی۔تقریباً سو سال قبل 6 اگست 1918ء کشتی ”آئرن سکو” آبشار کے کنارے سے 600 میٹر کے فاصلے پر پھنس گئی تھی تاہم اس کشتی میں سوار 2 افراد کو بچا لیا گیا۔ نیاگرا پارکس انتظامیہ سینیئر منیجر جم ہل نے بتایا ہے کہ کشتی ایک طرف کو ہو کر اپنے مقام سے 50 میٹر نیچے دریا کی جانب سرک گئی ہے۔ نیاگرا پارکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ ایڈمز نے کہا کہ اگرچہ کشتی اس وقت محفوظ ہے اگر موسم کی صورتحال شدت اختیار کرگئی تو کشتی کسی دوسرے مقام پر جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں سیاح لفط اندوز ہونے کے لیے نیاگرا آبشار کا رخ کرتے ہیں جو کینیڈا اور امریکا کی 3آبشاروں کا مرکب ہے۔

مزید خبریں