راولپنڈی ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت 226ویں کور کمانڈر کانفرنس پیر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جس میں قومی سلامتی اور جیو سٹرٹیجک حالات کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں داخلی سلامتی، مشرقی سرحد، ایل او سی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت 226ویں کور کمانڈر کانفرنس

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت 226ویں کور کمانڈر کانفرنس پیر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جس میں قومی سلامتی اور جیو سٹرٹیجک حالات کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں داخلی سلامتی، مشرقی سرحد، ایل او سی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کمانڈرز نے تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کرنے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کی مسلح افواج، تمام قومی اداروں اور پوری قوم کی قربانیوں اور ہم آہنگ اجتماعی کوششوں کی بدولت داخلی سلامتی اور استحکام حاصل کر لیا ہے، ہم کسی بھی مذموم مقصد کیلئے قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی قیمت پر رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ریاست کا ایک آرگن ہونے کی حیثیت سے آئین کے مطابق جیسے اور جب کہا جائے گا، قومی اداروں کی مدد کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی اداروں اور قوم کی حمایت سے ہر قسم کے چیلنجز بشمول مشرقی سرحد اور ایل او سی پر کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاندانہ طاقتوں کو شکست دینے کیلئے اہم قومی معاملات پر تمام قومی فریقین میں ہم آہنگی برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔








