پاکستان کی کابل میں امریکی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں امریکی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے کابل میں امریکی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور افغان حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حملہ میں زخمیوں کی …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں امریکی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے کابل میں امریکی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور افغان حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حملہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply