مولانا فضل الرحمن انتشار کی سیاست سے گریز کریں، غلام بی بی بھروانہ

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا ہے کہ ملک مشکلات کا شکار ہے، مولانا فضل الرحمن انتشار کی سیاست سے گریز کریں، حکومت اور اپوزیشن ملکر قومی مفاد کیلئے کام کریں ۔ یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دھرنے کے نام …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا ہے کہ ملک مشکلات کا شکار ہے، مولانا فضل الرحمن انتشار کی سیاست سے گریز کریں، حکومت اور اپوزیشن ملکر قومی مفاد کیلئے کام کریں ۔ یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دھرنے کے نام پر وفاقی دارالحکومت میں عوام کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان منتخب جمہوری حکومت کے سربراہ ہیں ، ان کو عوام نے ملک کو مشکلات سے نکالنے کا مینڈیٹ دیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمنکو عوام عام انتخابات میں مسترد کرچکے ہیں ۔ غلام بی بی بھروانہ نے کہا کہ کشمیر سمیت دیگر قومی مفاد کے ایشوز پر اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ملک کو بحران سے نکالنے کی کوششیں بارآور ثابت ہورہی ہیں ، مولانا سمیت اپوزیشن جماعتیں ملک وقوم کے مفاد کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں۔

مزید خبریں