کسی کو بھی ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہمایوں اختر خان

لاہور ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی کمزوریوںسے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کمال مہارت سے انہیں پیچھے دھکیل کر خود اپوزیشن کی حیثیت پر قبضہ جما لیا ،(ن) …

لاہور ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی کمزوریوںسے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کمال مہارت سے انہیں پیچھے دھکیل کر خود اپوزیشن کی حیثیت پر قبضہ جما لیا ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے آزادی مارچ کو”لیڈر بچائو ”مارچ سمجھتے رہے جبکہ جے یو آئی (ف) نے اصل میں ” پارٹی چڑھائو ” مارچ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کی کسی جماعت کی کوئی تیاری نہیں اوراگر فرض کریں عمران خان 47 روز میں نئے انتخابات کا اعلان کر دیں تو یہ سب جماعتیں ہاتھ جوڑ دیں گی اور پاکستان تحریک انصاف پہلے سے زیادہ اکثریت سے واپس آئے گی’ پیپلز پارٹی کا سندھ میں جو حال ہے وہ سب کے سامنے ہے ‘اسی طرح (ن) لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی اس وقت اپنی سیاسی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں کیا وہ نئے انتخابات لڑنے کی پوزیشن میں ہیں’انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں ملک کو انتشار کی بجائے استحکام کی طرف لے کر جانا ہے،دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ،ایساکوئی بھی اقدام نہیں اٹھانا چاہیے جس سے ہمارے لئے عالمی سطح پر مشکلات پیدا ہوں’ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری سلامتی کے درپے ہیں اور پاک فوج ان کے سامنے آہنی دیوار بنی ہوئی ہے کیا ہمیں ایسے حالات میں قومی سلامتی کے ادارے کو سیاست میں گھسیٹنا چاہیے ‘ سیاست کیلئے بڑا وقت پڑا ہے اس لئے اقتدا ر کی ہوس میں نظام کو درہم برہم کرنیکی سوچ کی بجائے ہوش سے کام لینے کی ضرورت ہے’ انہوں نے کہا کہ نام نہاد آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان نے (ن) لیگ ا ورپیپلز پارٹی کو پچھاڑ دیا ہے اورکمال مہارت سے دونوں کی جگہ اپوزیشن کی حیثیت پر قبضہ جما لیا ہے ۔

مزید خبریں