اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے دارالاحساس جھنگ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ جھنگ سے تعلق رکھنے والے 4 سے 6 سال تک کے عمر کے 100 یتیم بچوں کو دارلاحساس میں رہائش، خوراک، لباس ، اعلی تعلیم و تربیت سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ عون عباس نے کہا کہ حضرت سلطان …
منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے دارالاحساس جھنگ کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے دارالاحساس جھنگ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ جھنگ سے تعلق رکھنے والے 4 سے 6 سال تک کے عمر کے 100 یتیم بچوں کو دارلاحساس میں رہائش، خوراک، لباس ، اعلی تعلیم و تربیت سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ عون عباس نے کہا کہ حضرت سلطان باہو کی دھرتی پر انکی تعلیمات کے عین مطابق انسانیت، احساس اور خدمت کا جذبہ لے کر حاضر ہوا ہوں تاکہ اس خطہ کے محروم طبقے کی بحالی میں اپنا جس قدر ممکن ہو کردار ادا کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ یونیورسٹی کے مکمل فعال ہوتے ہی پچاس مستحق و لائق طالب علموں کو پاکستان بیت المال حصول علم کے لئے مکمل تعلیمی وظائف فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ سے تعلق رکھنے والے مستحق نوجوان ملک بھر کی کسی بھی سرکاری یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے پاکستان بیت المال سے تعلیمی وظائف کے لئے رابطہ کرسکتا ہے۔ عون عباس بپی نے کہا کہ موذی امراض میں مبتلا مستحق افراد کے علاج و معالجہ کے لئے بھی پاکستان بیت المال کے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں۔ وسائل کی کمی مکمن ہے لیکن آپکی خدمت سے متعلق نیت میں کوئی کھوٹ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال بلا تفریق رنگ ونسل و مذہب اور سیاسی وابستگی کے اپنی خدمت اپنے لوگوں کے لئے جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ خدمت ہر دن نئے عزم اور جذبے کے ساتھ مزید بہتر اور جاری رہے گی۔








