اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل کلاڈیو گریزیانو نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اورپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ جنرل کلاڈیو گریزیانوکو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش …
چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل کلاڈیو گریزیانو کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل کلاڈیو گریزیانو نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اورپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ جنرل کلاڈیو گریزیانوکو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔ سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ جنرل کلاڈیو گریزیانو نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔








