آئین کے دائرہ کار میں رہ کر احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمن کا حق ہے، مذاکرات کا نتیجہ اصول کی بنیاد پر بات کرنے سے نکلے گا، اسد عمر

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ آئین کے دائرہ کار میں رہ کر احتجاج کر نا مولانا فضل الرحمن کا حق ہے، مذاکرات کا نتیجہ اصول کی بنیاد پربات کرنے سے نکلے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ آئین کے دائرہ کار میں رہ کر احتجاج کر نا مولانا فضل الرحمن کا حق ہے، مذاکرات کا نتیجہ اصول کی بنیاد پربات کرنے سے نکلے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اچھی میٹنگ رہی، ریونیو اتھارٹی بنانے کے بارے میں مجھے نہیں پتہ، اخبار میں اس کے بارے میں پڑھا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ کر رہی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ پہلے دن سے ہمارا نقطہ نظر ہے کہ احتجاج کرنا ہر ایک جماعت کا حق ہے، آئین کے دائرہ کار میں رہ کر احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمن کا حق ہے، مذاکرات کا نتیجہ اصول کی بنیاد پر بات کرنے سے نکلے گا۔

مزید خبریں