اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل یان ہی شیانگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پشاور تا کراچی 1872 کلو میٹر مین لائن۔ ون (ایم ایل۔ ون) منصوبے سے متعلق پیش رفت پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکی چین کے نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل یان ہی شیانگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پشاور تا کراچی 1872 کلو میٹر مین لائن۔ ون (ایم ایل۔ ون) منصوبے سے متعلق پیش رفت پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل۔ ون پراجیکٹ حکومت کا فلیگ شپ ترقیاتی منصوبہ ہے، وزیراعظم عمران خان اس منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9.2 ارب ڈالر مالیت کا مین لائن۔ ون منصوبہ سی پیک کا دل ہے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔ ڈی جی این آر اے نے کہا کہ مین لائن۔ ون منصوبہ سی پیک کا ترجیحی منصوبہ ہے، حالیہ جوائنٹ کوارڈینیشن کمیٹی مذاکرات ایم ایل۔ ون منصوبے پر پیش رفت سے مطمئن ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریل پاکستان میں غریب کی سواری ہے، اس کی تکمیل سے بڑے شہروں کے درمیان فاصلے سمٹ جائیں گے، کراچی سے راولپنڈی سفر دورانیہ صرف دس گھنٹے رہ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مین لائن۔ ون منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے نا گزیر ہے۔ ملک کی مجموعی پیداوار بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا، اس منصوبے سے پاکستان کا رابطہ بذریعہ ٹرین چین، وسط ایشیا اور ایران سے ہو جائے گا، منصوبہ آئندہ پانچ سال میں مکمل ہوگا، چینی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس منصوبے پر پاکستان کی ہر ممکن مدد کی، امید ہے یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا، آئندہ برس ایم ایل۔ ون منصوبے کے افتتاح کے لئے چینی سیاسی قیادت کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔ منصوبہ کا چین دوستی کا مظہر بنے گا۔








