راولپنڈی ۔ 6 نومبر (اے پی پی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی معاملات پر بات چیت کا دوسرا دور 5 اور 6 نومبر 2019ء کو وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا،سیکرٹری دفاع،لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)اکرام الحق نے پاکستان کی طرف سے جبکہ سری لنکا کی طرف سے ایڈمرل راوندرا وجے گونارتنے نے اپنے وفود کی قیادت کی۔ دفاعی معاملات پرگفتگو کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون کی موجودہ صورتحال کا جائزہ …
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی معاملات پر بات چیت کا دوسرا دور مکمل

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 6 نومبر (اے پی پی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی معاملات پر بات چیت کا دوسرا دور 5 اور 6 نومبر 2019ء کو وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا،سیکرٹری دفاع،لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)اکرام الحق نے پاکستان کی طرف سے جبکہ سری لنکا کی طرف سے ایڈمرل راوندرا وجے گونارتنے نے اپنے وفود کی قیادت کی۔ دفاعی معاملات پرگفتگو کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے نئے امکانات پر بات چیت ہوئی جن میں دفاعی پیداوار، مسلح افواج کی تربیت اور مشقیں شامل ہیں۔ دفاعی معاملات پر بات چیت کا تیسرا دور سری لنکا میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ایڈمرل راوندہ وجے گونارتنے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








