معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا سے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے اراکین کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا سے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرسیّد فضل ہادی کی قیادت میں ہیومن ریسورس کے چیئرمین عابد ظہیر فاروقی اور دیگر ممبران نے بدھ کو ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ اسلام آباد میں ہیلتھ کیئر اتھارٹی کا قیام خوش آئند ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان …

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا سے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرسیّد فضل ہادی کی قیادت میں ہیومن ریسورس کے چیئرمین عابد ظہیر فاروقی اور دیگر ممبران نے بدھ کو ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ اسلام آباد میں ہیلتھ کیئر اتھارٹی کا قیام خوش آئند ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کیئر کمیشن کام کر رہا ہے،ا س حوالے سے آپ لوگوں پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ اسلام آباد میں صحت کے شعبہ سے وابستہ نجی اور پبلک اداروں کا معیار بہتر بنانا ہے، اس سلسلہ میں وزارت صحت کا بھرپور تعاون آپ کے ساتھ ہے تاکہ صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر اتھارٹی کا قیام بھی گورنمنٹ ریفارمز کا ایجنڈا کاحصہ ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحت کے حوالہ سے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں، ملک میں بنیادی صحت کی نگہداشت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اصلاحات کا مقصد یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالہ سے ماڈل سٹی بنا رہے ہیں، تمام بنیادی مراکز صحت کو بہتراور جدید بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں