وفاقی حکومت نے این ایچ اے پراجیکٹس کیلئے یکم نومبر تک 38421.968 ملین روپے جاری کئے

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) روڈ انفراسٹرکچر پراجیکٹس کیلئے یکم نومبر 2019ء تک38421.968 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر این ایچ اے کے منصوبوں کیلئے 154966.835 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بدھ کو سرکاری ذرائع نے …

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) روڈ انفراسٹرکچر پراجیکٹس کیلئے یکم نومبر 2019ء تک38421.968 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر این ایچ اے کے منصوبوں کیلئے 154966.835 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بدھ کو سرکاری ذرائع نے ”اے پی پی” کو بتایا کہ ہکلہ۔ڈی آئی خان موٹروے کیلئے 9 ہزار 353 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ اس منصوبہ کیلئے مجموعی طور پر 11 ہزار 500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ لیہ اور تونسہ کو ملانے کیلئے دریائے سندھ پر پل کی تعمیر 200 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ اس منصوبہ کیلئے ایک ہزار ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کالاشاہ کاکو سے لاہور چھ رویہ لنک روڈ کیلئے 810 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ اس منصوبہ کیلئے مجموعی طور پر 1090.589 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل کے دوران جن شہریوں کی جائیدادیں متاثر ہوئی ہیں ان کیلئے 500 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 1250 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں