اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت توانائی کی تجویز پر پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے 136 ارب 45 کروڑ اور 30 ارب روپے کے فنڈز فراہمی کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری بدھ کو یہاں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ ای سی سی اجلاس میں دی گئی۔ اس کے علاوہ کامرس ڈویژن کی تجویز …
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت توانائی کی تجویز پر پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے 136 ارب 45 کروڑ اور 30 ارب روپے کے فنڈز فراہمی کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری بدھ کو یہاں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ ای سی سی اجلاس میں دی گئی۔ اس کے علاوہ کامرس ڈویژن کی تجویز پر ای سی سی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، رہائش کی منتقلی اور تحائف سکیموں پر غور کیا جن کی ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی ادائیگی مقامی کرنسی میں ہوتی ہے۔ کمیٹی نے درآمد کنندگان کو اجازت دی کہ وہ مقامی ذرائع سے ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے مطلوبہ ترسیلات زر کا مناسب انتظام کریں۔ اس سے درآمد کنندگان کو مقامی ذرائع کے ذریعے ڈیوٹیز اور ٹیکس کی ادائیگی کیلئے مطلوبہ غیر ملکی ترسیلات زر کے انتظام میں کسی قسم کی کمی کو پورا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ای سی سی کے اس فیصلے سے کراچی بندرگاہ پر پھنسی ہوئی کل 1017 گاڑیاں کلیئر کرنے میں مدد ملے گی۔ کابینہ کی رابطی کمیٹی نے وزارت مواصلات کو چکدرہ۔چترال روڈ پروجیکٹ (این 45) کے تحت سیکشن III کالکٹک ۔چترال (48 کلومیٹر) کے لئے مشاورتی خدمات کے حصول کے لئے پیشرفت کی غرض سے تجویز کی بھی منظوری دیدی۔کابینہ کی رابطہ کمیٹی نے ای پی سی ایل جنوبی افریقہ کے 8.5 فیصد اضافی حصص کے حصول کیلئے فنانس ڈویژن کی تجویز کو بھی منظور کیا جس سے سٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ میں 2.7 ملین ڈالر کا اضافہ کیا گیا جو پیکجز لمیٹڈ کی مجموعی سرمایہ کاری کو 17.7 ملین ڈالر تک پہنچائے گا۔ای سی سی نے وزارت صحت کی دو تجاویز پر بھی غور اور ان کی منظوری دی جن کے تحت ڈاکٹرز اور دیگر تکنیکی عملے کے الاؤنسز میں اضافے کے لئے 78 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ اور پمز، پولی کلینک، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن اور فیڈرل جنرل ہسپتال کے مستقل عملے کے الاؤنس اور سٹوڈنٹ نرسز کے وظائف میں اضافہ کیلئے 22 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کی ایک اور ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کی تجویز پر تکنیکی ضمنی گرانٹ کیلئے 255.315 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ ای سی سی نے پی این سی اے اور لوک ورثہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کیلئے ایک دوسری تکنیکی ضمنی گرانٹ 75.616ارب روپے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ ای سی سی نے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کی تجویز پر انٹی نارکوٹکس فورس کے آپریشنل اخراجات کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ 14.906ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے ڈیفنس ڈویژن کی الگ الگ تجاویز پر سپیشل سیکیورٹی ڈویژن (شمالی) کے اخراجات کی ادائیگی کیلئے 6.210 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور مغربی سرحد پر تعینات فوجی دستوں کی اندرونی سیکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس کی ادائیگی کیلئے 4.966 ارب روپے کی ایک اور تکنیکی اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
mrz/ads/zah/aam 2054








