کراچی۔ 6 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس کی35400،35500اور35600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 72ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ65.43فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس کی 35600 کی نفسیاتی حد بحال

مزید خبریں
کراچی۔ 6 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس کی35400،35500اور35600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 72ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ65.43فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام ،سیمنٹ، توانائی،کیمیکل، فرٹیلائزر اور فوڈز سمیت دیگر منافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 35985پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کاتسلسل سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس295.02پوائنٹس اضافے سے35653.33پوائنٹس پر بندہوا جبکہ بدھ کے ایس ای30انڈیکس79.89پوائنٹس اضافے سے16606.48پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 579.81 پوائنٹس اضافے سے58392.55پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس269.23پوائنٹس اضافے سے 25551.19پوائنٹس پربندہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کومجموعی طور پر 379 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے248کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ، 115 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں72ارب72کروڑ39لاکھ40ہزار930روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 69 کھرب 19 ارب 74 کروڑ 53 لاکھ 96 ہزار 651 روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر29کروڑ80لاکھ62ہزار496شیئرزکا کاروبارہوا جو منگل کی نسبت1کروڑ4لاکھ22ہزار14شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھائو کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت314.00روپے اضافے سے 6779.00 روپے اور پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت110.98روپے اضافے سے2393.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فپلس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت110.28روپے کمی سے2580.00روپے اورآئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت71.58روپے کمی سے1584.33روپے ہوگئی۔بدھ کوورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں 1 کروڑ 57 لاکھ 95 ہزار 500 شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت5پیسے کمی سے1.49روپے اور فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ56لاکھ56ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرزکی قیمت36پیسے اضافے سے16.36روپے ہوگئی۔








