نیویارک۔ 07نومبر(اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی آئی جس کی وجہ امریکہ میں کروڈ کے ذخیرے میں توقع سے زیادہ اضافہ اور چین امریکہ تجارتی مذاکرات معاہدے پر دستخط دسمبر تک ملتوی ہو جانے کے خدشات ہیں۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری کے لیے وقفے کے بعد سودے 1.06ڈالر (1.7 فیصد) کمی کیساتھ 61.90 ڈالر فی بیرل طے …
امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد کمی

مزید خبریں
نیویارک۔ 07نومبر(اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی آئی جس کی وجہ امریکہ میں کروڈ کے ذخیرے میں توقع سے زیادہ اضافہ اور چین امریکہ تجارتی مذاکرات معاہدے پر دستخط دسمبر تک ملتوی ہو جانے کے خدشات ہیں۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری کے لیے وقفے کے بعد سودے 1.06ڈالر (1.7 فیصد) کمی کیساتھ 61.90 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (امریکی کروڈ)کے سودے 74سینٹ (1.3فیصد) کمی کے ساتھ 56.49 ڈالر فی بیرل طے پائے۔








