اسلام آباد ۔ 07نومبر(اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیشنل گیمز میں فٹ بال ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) مجاہد اللہ ترین کے مطابق نیشنل گیمز 10 نومبر سے 16 نومبر تک پشاور میں کھیلی جائے گی اور فٹ بال کے ایونٹس 11 سے 16 نومبر تک کھیلے جائیں گے، مردوں کے مقابلوں میں چھ ٹیمیں حصہ لے …
نیشنل گیمز میں فٹ بال ایونٹ کے ڈراز کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07نومبر(اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیشنل گیمز میں فٹ بال ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) مجاہد اللہ ترین کے مطابق نیشنل گیمز 10 نومبر سے 16 نومبر تک پشاور میں کھیلی جائے گی اور فٹ بال کے ایونٹس 11 سے 16 نومبر تک کھیلے جائیں گے، مردوں کے مقابلوں میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، خیبر پختونخوا، پاکستان ائیرفورس، پاکستان آرمی اور پاکستان پولیس شامل ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، خیبر پختونخوا جبکہ گروپ بی میں پاکستان ائیرفورس، پاکستان آرمی اور پاکستان پولیس کو رکھا گیا ہے، 11 نومبر کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستان واپڈا اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان پولیس سے ہوگا۔








