آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے فیز پر عملدرآمد سے چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، عبدالرزاق دائود

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے(ایف ٹی اے) کے دوسرے فیز پر عملدرآمد سے پاکستان کی چین کے لئے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چائنہ اکنامک نیٹ کو ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے کہا کہ چائنہ …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے(ایف ٹی اے) کے دوسرے فیز پر عملدرآمد سے پاکستان کی چین کے لئے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چائنہ اکنامک نیٹ کو ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے کہا کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستانی برآمد کنندگان کے لئے اچھا موقع ہے جس میں وہ اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں گے۔ چین دنیا کی بڑی مارکیٹ ہے ۔ پاکستانی برآمد کنندگان چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 2019ء سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے مختلف ممالک کے وزراء تجارت کے ہمراہ چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس کا افتتاح 6 نومبر کو چین کے صدر ژی جن پنگ نے کیا۔ عبدالرزاق دائود نے ایکسپو کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں 3000 کاروباری شخصیات 150 ممالک کے برآمد کنندگان اور مختلف کمپنیوں کے نمائندے شریک ہیں۔

مزید خبریں