پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے کاروباری فیاضی کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کر لیا

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کاروباری فیاضی کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کر لیا۔ پی پی ایل کو ایک بار پھر پاکستان سنٹر فار فیلن تھراپی (پی سی پی) کی جانب سے ملک میں کاروباری فیاضی کے رجحانات کے سالانہ سروے کی بنیاد پر سال 2018ء کیلئے بھی عطیات کے مجموعی لحاظ سے کارپوریٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ فلاحی …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کاروباری فیاضی کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کر لیا۔ پی پی ایل کو ایک بار پھر پاکستان سنٹر فار فیلن تھراپی (پی سی پی) کی جانب سے ملک میں کاروباری فیاضی کے رجحانات کے سالانہ سروے کی بنیاد پر سال 2018ء کیلئے بھی عطیات کے مجموعی لحاظ سے کارپوریٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ فلاحی امداد دینے والے ادارہ کی حیثیت سے تسلیم کر لیا گیا ہے، یہ لگاتار 15واں سال ہے جب پی پی ایل نے اس شعبہ میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ جمعرات کو کارپوریٹ فیلن تھراپی ایوارڈ 2018ء کی تقریب یہاں اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی پی ایل کو ایوارڈ سے نوازا۔ پی پی ایل نے سماجی بھلائی کے اقدامات کیلئے اپنے سالانہ قبل از ٹیکس منافع کا کم از کم 1.5 فیصد مختص کیا ہے جبکہ حقیقی اخراجات مختص شدہ فنڈ سے زائد ہوتے ہیں۔ 2018-19ء کے دوران سی ایس آر کے اقدامات پر 1.308 بلین روپے خرچ کئے گئے ہیں جو قبل از ٹیکس منافع کا تقریباً 1.7 فیصد ہے۔

مزید خبریں