پرتھ ۔ 8 نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں بآسانی 10وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 2-0 سے جیت لی، ناکام بیٹنگ کے باعث پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 106 رنز بنا سکی، افتخار احمد نے 45 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، کین رچرڈسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، آسٹریلیا نے ہدف 11.5 اوورز میں …
آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

مزید خبریں
پرتھ ۔ 8 نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں بآسانی 10وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 2-0 سے جیت لی، ناکام بیٹنگ کے باعث پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 106 رنز بنا سکی، افتخار احمد نے 45 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، کین رچرڈسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، آسٹریلیا نے ہدف 11.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، ایرون فنچ نے 52 اور ڈیوڈ وارنر نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شان ایبٹ کو میچ اور سٹیون سمتھ کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ جمعہ کو پرتھ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی، 15 کے مجموعی سکور پر مچل سٹار نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو یکے بعد دیگرے آئوٹ کرکے پاکستانی بیٹنگ کی کمر توڑ دی، بابر اعظم 6 اور رضوان صفر پر آئوٹ ہوئے، پاکستان کو تیسرا نقصان 22 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب اوپنر امام الحق 14 رنز بناکر کائل ایبٹ کی گیند پر میک درمٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، حارث سہیل اس بار بھی ناکام رہے اور 8 رنز بنانے کے بعد ایشٹن ایجر کا شکار بن گئے، ڈیبیو ٹی 20 کھیلنے والے خوشدل شاہ بھی متاثر نہ کر سکے اور 8 رنز بنانے کے بعد کین رچرڈسن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، عماد وسیم چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 6 رنز بناکر کائل ایبٹ کی گیند پر ایجر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، افتخار احمد نے 45 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، محمد عامر 9 اور محمد حسنین 4 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے، کین رچرڈسن نے تین جبکہ مچل سٹارک اور کائل ایبٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے 107 رنز کا آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، ایرون فنچ نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 52 جبکہ ڈیوڈ وارنر نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔








