اقوام متحدہ ۔ 08نومبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں سونے کی کانکنی کی کینڈین کمپنی کے ملازمین کے کانوائے پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکینا فاسو کی حکومت حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دے جو کہ درجنوں بے گناہ افراد کے ہلاک و زخمی ہونے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی برکینا فاسو میں کینڈین کمپنی کے ملازمین کے کانوائے پر حملہ کی شدید مذمت ، انتونیو گوئٹرس

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 08نومبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں سونے کی کانکنی کی کینڈین کمپنی کے ملازمین کے کانوائے پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکینا فاسو کی حکومت حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دے جو کہ درجنوں بے گناہ افراد کے ہلاک و زخمی ہونے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ برکینا فاسو کے عوام کے خلاف ایک سنگین جرم ہے ۔ سیکرٹری جنرل نے اپنے تعزیتی پیغام میں متاثرہ خاندانوں ،برکینا فاسو کی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت کا اظہارکیا ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ مشرقی برکینا فاسو میں جمعرات کو کان کنوں کی پانچ بسوں کے قافلہ پر ہونے والے حملہ کی عالمی برادری نے بھی سخت مذمت کی ہے ۔








