اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کیوبا کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمہ کی قرار داد 3کے مقابلہ میں 187ووٹ سے منظور کر لی

اقوام متحدہ ۔ 8 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کیوبا کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمہ کی قرار داد بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کر لی ۔گزشتہ روز جنر ل اسمبلی کے اجلاس میں کیوبا کے خلاف اقتصادی ،تجارتی اور مالی پابندیاں ختم کرنے کے لئے قرداد کی حمایت میں 187ممالک نے ووٹ دیا جبکہ تین ممالک امریکہ ،اسرائیل اور برازیل نے مخالف کی کولمبیا …

اقوام متحدہ ۔ 8 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کیوبا کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمہ کی قرار داد بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کر لی ۔گزشتہ روز جنر ل اسمبلی کے اجلاس میں کیوبا کے خلاف اقتصادی ،تجارتی اور مالی پابندیاں ختم کرنے کے لئے قرداد کی حمایت میں 187ممالک نے ووٹ دیا جبکہ تین ممالک امریکہ ،اسرائیل اور برازیل نے مخالف کی کولمبیا اور یوکرین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ جنرل اسمبلی نے مسلسل 28 ویں سال کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں ختم کرنے کے لئے قرارداد منظورکی ہے ، قرار داد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کے نمائندوں نے اپنی تقاریر میں کہا کہ امریکی پابندیوں سے کیوبا کی اقتصادی اور سماجی اصلاحات کو نقصان پہنچ رہا ہے ، کیوبا کی وزیر خارجہ برونو ایڈورڈو راڈریگوئز پریلا نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں امریکہ نے کیوبا کے خلاف اپنی جارحیت میں اضافہ کیا ہے، امریکی پابندیا ں کیوبا کے عوام کی نسل کشی کے مترادف ہیں کیونکہ ان پابندیوں کے تحت کیوبا کو تیل کی بین الاقوامی فراہمی روک دی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں سے کیوبا کے عوام کو ناقابل بیان نقصان پہنچا ہے ،کیوبا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔