نیپئر ۔ 8 نومبر (اے پی پی) انگلینڈ نے ڈیوڈ میلان اور اوئن مورگن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 76 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ 241 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ڈیوڈ میلان اور اوئن مورگن نے 182 رنز کی شراکت قائم کرکے تاریخ رقم کی، …
انگلینڈ نے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 76رنز سے ہرا کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی

مزید خبریں
نیپئر ۔ 8 نومبر (اے پی پی) انگلینڈ نے ڈیوڈ میلان اور اوئن مورگن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 76 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ 241 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ڈیوڈ میلان اور اوئن مورگن نے 182 رنز کی شراکت قائم کرکے تاریخ رقم کی، میلان نے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مورگن 91 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ پہاڑ جیسا ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 16.5 اوورز میں 165 رنز بناکر آﺅٹ ہوئی، ٹم ساﺅدی 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، میٹ پارکنسن نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، ڈیوڈ میلان مرد میدان قرار پائے۔ جمعہ کو میکلین پارک نیپئر میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساﺅدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، انگلینڈ نے ڈیوڈ میلان اور کپتان اوئن مورگن کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، انگلینڈ کا یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے بڑا مجموعہ ہے ، پہلی دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد ڈیوڈ میلان اور مورگن انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 74 گیندوں پر 182 رنز کی شراکت قائم کر کے تاریخ رقم کی، چوتھی وکٹ میں یہ ٹی 20 انٹرنیشنل کی سب سے بڑی شراکت ہے، ڈیوڈ میلا ن نے انگلینڈ کی طرف سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے 48 گیندوں پر کیریئر کی پہلی سنچری بنائی اور 103 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، اوئن مورگن نے 41 گیندوں پر 91 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، بدقسمتی سے وہ 9 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی سنچری نہ بنا سکے۔ مچل سینٹنر نے دو کھلاڑیوںکو آﺅٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 16.5 اوورز میں 165 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، ٹم ساﺅدی 39 ، کولن منرو 30 اور مارٹن گپٹل 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹم سیفرٹ 3 ، کولن ڈی گرانڈہوم 7 ، روس ٹیلر 14 ، ڈیرل مچل 2 اور مچل سینٹنر 10 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، میٹ پارکنسن نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، کرس جورڈن نے دو جبکہ ٹام کرن، سام کرن اور پیٹ براﺅن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔








