سام سانگ سمارٹ ٹی وی کے پرانے ماڈلز کینیڈا اور امریکا میں نیٹ فلیکس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے

لندن ۔ 8 نومبر (اے پی پی) سام سانگ سمارٹ ٹی وی کے کچھ پرانے ماڈلز پر نیٹ فلیکس ایپ نہیں چل سکے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سام سانگ سمارٹ ٹی وی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ےکم دسمبر سے کینیڈا اور امریکا میں فروخت ہونے والے اس کمپنی کے 2010 اور2011 ماڈل کے سمارٹ ٹی وی پر نیٹ فلیکس ایپ ”تکینیکی مسائل“ کی وجہ سے نہیں …

لندن ۔ 8 نومبر (اے پی پی) سام سانگ سمارٹ ٹی وی کے کچھ پرانے ماڈلز پر نیٹ فلیکس ایپ نہیں چل سکے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سام سانگ سمارٹ ٹی وی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ےکم دسمبر سے کینیڈا اور امریکا میں فروخت ہونے والے اس کمپنی کے 2010 اور2011 ماڈل کے سمارٹ ٹی وی پر نیٹ فلیکس ایپ ”تکینیکی مسائل“ کی وجہ سے نہیں کام کرسکے گی۔ روکو نے ڈیجیٹل ٹریننڈز کو بتایا کہ ان ماڈلز کے حامل صارفین کے لئے ، ابھی تک نیٹ فلیکس کے تعاون سے بہت سارے دوسرے آلات موجود ہیں جنہیں ایپ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اسمارٹ ٹی وی سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ ٹیک جائزے والی ویب سائٹ ٹیک ایڈوائزر کے ایڈیٹر جم مارٹن کا کہنا ہے کہ صارفین کو یہ چیک کرنا چاہیئے کہ ان کے پاس موجود کسی بھی دوسرے آلات کو نیٹ فلکس تک رسائی حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی بہت تیزی سے بد لتی ہے اور کچھ بھی ہمیشہ کے لئے نہیں رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنے موجودہ سمارٹ ٹی وی پر اسٹریمنگ سروسز تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ایک اسٹریمنگ اسٹک استعال کرسکتے ہیں۔ روکو نے کہا کہ پرانے اسٹریمنگ سٹیک ماڈل جو اب نیٹفلیکس کو سپورٹ نہیں کریں گے ان میں روکو 2050 ایکس ، روکو 2100 ایکس ، روکو 2000 سی ، روکو ایچ ڈی پلیئر ، روکو ایس ڈی پلیئر ، روکو ایکس آر پلیئر اور روکو ایکس ڈی پلیئر شامل ہیں۔