دس سال کے دوران ڈیری فارمنگ کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور زیادہ دودھ دینے والی گائیں درآمد کرنے پر 360 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ، 10 ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوا

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) دس سال کے دوران ڈیری فارمنگ کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور زیادہ دودھ دینے والی گائیں درآمد کرنے پر 360 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جس سے ملک کی دودھ کی یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ شعبہ میں 10 ہزار افراد کو روزگار بھی حاصل ہوا ہے۔ آسٹریلین ٹریڈ اینڈ …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) دس سال کے دوران ڈیری فارمنگ کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور زیادہ دودھ دینے والی گائیں درآمد کرنے پر 360 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جس سے ملک کی دودھ کی یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ شعبہ میں 10 ہزار افراد کو روزگار بھی حاصل ہوا ہے۔ آسٹریلین ٹریڈ اینڈ انویسٹمینٹ کمیشن کے ریجنل بزنس ڈویلپمینٹ مینجر عمران سعید خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیری فارمز کے مالکان دودھ کی 60 روپے فی لیٹر فروخت سے یومیہ 70 ملین روپے کما رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply