ماسکو ۔ 09 نومبر (اے پی پی) ر وس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکہ کے غیرقانونی اقدامات کے باوجود ایٹمی سمجھوتے کی اب بھی کافی اہمیت ہے۔ سرگئی لاروف نے ماسکو میں ایٹمی عدم پھیلاو¿ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں کہا کہ تمام ملکوں سے زیادہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی اور چھان بین کی گئی ہے اور امریکہ کی خلاف ورزیوں کے …
ایرانی جوہری معاہدے کی اب بھی کافی اہمیت ہے ، روس

مزید خبریں
ماسکو ۔ 09 نومبر (اے پی پی) ر وس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکہ کے غیرقانونی اقدامات کے باوجود ایٹمی سمجھوتے کی اب بھی کافی اہمیت ہے۔ سرگئی لاروف نے ماسکو میں ایٹمی عدم پھیلاو¿ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں کہا کہ تمام ملکوں سے زیادہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی اور چھان بین کی گئی ہے اور امریکہ کی خلاف ورزیوں کے باوجود تہران نے ایٹمی سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد کیا ہے۔روس کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ کے لئے تمام اراکین کے درمیان ذمہ داریوں کو تقسیم ہونا چاہئے۔








