لکھنو¿ ۔ 09 نومبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، افغانی ٹیم 247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، نجیب اللہ زدران کی 56 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے …
ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 47 رنز سے ہرا دیا

مزید خبریں
لکھنو¿ ۔ 09 نومبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، افغانی ٹیم 247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، نجیب اللہ زدران کی 56 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، نیکولاس پوران نے 67 اور ایون لیوس نے 54 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، شیلڈن کوٹریل، روسٹن چیس اور ہیڈن والش نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، پوران میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 247 رنز بنائے، نیکولاس پوران 67 اور ایون لیوس 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، شائی ہوپ 43، شمرون ہٹمائر 34، روسٹن چیس 9، کپتان کیرن پولارڈ 3، جیسن ہولڈر 9، روماریو شیفرڈ 6 اور ہیڈن والش 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، الزاری جوزف 1 رن بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، نوین الحق نے 3 مجیب الرحمان، شراف الدین اشرف، محمد نبی، راشد خان اور جاوید احمدی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں افغانی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45.4 اوورز میں 200 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نجیب اللہ زدران کے سوا افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی ویسٹ انڈین باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، نجیب نے 56 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، حضرت اللہ زیزئی 23، جاوید احمدی صفر، رحمت شاہ 33، اکرام علی خیل 19، اصغر افغان 3، محمد نبی 32 کپتان راشد خان 2، شراف الدین اشرف 13 اور مجیب الرحمان بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، نوین الحق 8 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، شیلڈن کوٹریل، روسٹن چیس اور ہیڈن والش نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔








