ایران پر عائد امریکی پابندیوں سے طبی سہولیات کی فراہمی متاثر ہورہی ہے ، عالمی ریڈ کراس

تہران ۔ 13 نومبر (اے پی پی) عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ ایران میں مخصوص بیماریوں میں مبتلا افراد کے علاج پر امریکی پابندیوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔تہران میں عالمی ریڈ کراس سوسائٹی نمائندے ریٹواسٹوکر نے تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لیے دواؤں کی ترسیل پرعائد کی جانے والی پابندیاں قابل قبول نہیں کیونکہ اس سے براہ …

تہران ۔ 13 نومبر (اے پی پی) عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ ایران میں مخصوص بیماریوں میں مبتلا افراد کے علاج پر امریکی پابندیوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔تہران میں عالمی ریڈ کراس سوسائٹی نمائندے ریٹواسٹوکر نے تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لیے دواؤں کی ترسیل پرعائد کی جانے والی پابندیاں قابل قبول نہیں کیونکہ اس سے براہ راست مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے دواؤں پر پابندی کے منفی اثرات کے بارے میں ایک جامع رپورٹ بھی تیارکی ہے۔عالمی ریڈکراس کمیٹی کے نمائندے صحت کے شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے باوجود پچھلے چند عشروں کے دوران ایران نے انسان دوستانہ امور میں نمایاں بیشرفت کی ہے۔

مزید خبریں