گاجر کی کاشت کیلئے میرا زمین کا انتخاب کیا جا ئے ، زرعی ماہرین

فیصل آباد۔26 اگست(اے پی پی ) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار گاجر کی کاشت کیلئے گہری میرا اور اگیتی پیداوارکیلئے ریتلی میرا زمین کا انتخاب کریں جبکہ چکنی زمین میں گاجر کی کاشت سے اجتناب کیاجائے کیونکہ اس میں کئی جڑوں والی چھوٹی چھوٹی گاجریں بننے کا امکان ہو تاہے نیز پنجاب میںگاجر کی کاشت کیلئے ستمبر کا دوسرا ہفتہ نہایت موزوں ہے تاہم گاجر کی اگیتی کاشت اگست …

فیصل آباد۔26 اگست(اے پی پی ) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار گاجر کی کاشت کیلئے گہری میرا اور اگیتی پیداوارکیلئے ریتلی میرا زمین کا انتخاب کریں جبکہ چکنی زمین میں گاجر کی کاشت سے اجتناب کیاجائے کیونکہ اس میں کئی جڑوں والی چھوٹی چھوٹی گاجریں بننے کا امکان ہو تاہے نیز پنجاب میںگاجر کی کاشت کیلئے ستمبر کا دوسرا ہفتہ نہایت موزوں ہے تاہم گاجر کی اگیتی کاشت اگست کے آخر میں اور پچھیتی کاشت اکتوبر میں بھی جاری رکھی جاسکتی ہے ۔ علاوہ ازیں گاجرکی درآمد شدہ اقسام نومبر اور دسمبر میں بھی کاشت کی جا سکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گاجر سرد آب و ہوا کی فصل ہے لہٰذا بیج کے اگاﺅ کےلئے 7 تا 24 ڈگری سینٹی گریڈ مثالی درجہ حرارت ہے۔اسی طرح 20 تا 25 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ پیداوار اور اچھی گاجر لینے کےلئے انتہائی مناسب ہے۔

Leave a Reply