کراچی ۔ 26 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16 ءکے دوران تیل کی درآمدات پر حکومت کو 4.5 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے جبکہ مالی سال میں حکومت نے غیر ملکی قرضوں کی مد میں 5.3 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15 ءکے دوران قرضوں کی مد میں 5.417 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی …
گزشتہ مالی سال کے دوران تیل کی درآمدات پر 4.5 ارب ڈالر کی بچت ہوئی، اسٹیٹ بینک

مزید خبریں
کراچی ۔ 26 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16 ءکے دوران تیل کی درآمدات پر حکومت کو 4.5 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے جبکہ مالی سال میں حکومت نے غیر ملکی قرضوں کی مد میں 5.3 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15 ءکے دوران قرضوں کی مد میں 5.417 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکومت کو تقریباً 117 ملین ڈالر کی بچت ہوئی ہے جس سے قومی خزانے پر پڑھنے والے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔








