جکارتہ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) انڈونیشیا کے مشرقی نارتھ مالوکو صوبہ میں7.1شدت کے زلزلے کے بعد جمعہ کو 5.9 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے تاہم آفٹرشاکس کے باعث سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ انڈونیشیا کی میٹریورولوجی اور جیوفزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کے آفٹرشاکس جمعہ کی صبح 8 بج کر 17منٹ پر نارتھ مالوکو سمیت نارتھ سولاویسی صوبہ میں بھی محسوس کیے گئے جس کا …
انڈونیشیا میں 5.9 شدت کے آفٹر شاکس

مزید خبریں
جکارتہ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) انڈونیشیا کے مشرقی نارتھ مالوکو صوبہ میں7.1شدت کے زلزلے کے بعد جمعہ کو 5.9 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے تاہم آفٹرشاکس کے باعث سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ انڈونیشیا کی میٹریورولوجی اور جیوفزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کے آفٹرشاکس جمعہ کی صبح 8 بج کر 17منٹ پر نارتھ مالوکو سمیت نارتھ سولاویسی صوبہ میں بھی محسوس کیے گئے جس کا مرکز جزیرہ ہالماہیرا کے شمال مغرب میں140کلومیٹر اور سمندر کی تہہ میں 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کے مشرقی حصوں میں جمعرات کی رات کو 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی جس کے بعد زلزلے کے آفٹر شاکس بھی جاری ہیں۔








