نیشنل گیمز، مراد علی اور اویس زاہد بیڈمنٹن مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل پہنچ گئے

پشاور۔ 15 نومبر (اے پی پی) نیشنل گیمز میں مراد علی اور اویس زاہد نے بیڈمنٹن مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنا لی، ویمنز سنگلز میں ماحور شہزاد اور سہرا اکرم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، پشاور میں 33 ویں نیشنل گیمز کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، بیڈمنٹن مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا کے مراد علی نے واپڈا کے عرفان سعید …

پشاور۔ 15 نومبر (اے پی پی) نیشنل گیمز میں مراد علی اور اویس زاہد نے بیڈمنٹن مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنا لی، ویمنز سنگلز میں ماحور شہزاد اور سہرا اکرم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، پشاور میں 33 ویں نیشنل گیمز کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، بیڈمنٹن مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا کے مراد علی نے واپڈا کے عرفان سعید کو 21-15 اور 22-20 سے ہرایا، دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کے اویس زاہد نے ایچ ای سی کے مقیت طاہر کو 21-17 اور 21-14 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا کی ماحور شہزاد نے پنجاب کی ایمل منیب کو بآسانی 21-11 اور 21-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ حاصل کی، دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کی سہرا اکرم نے آرمی کی زبیرہ اسلم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 21-4 اور 21-3 سے ہرایا۔