اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے امور انسانیت کی شمالی شام کے لئے امدادی آپریشن کی مدت میں تجدید کی اپیل

اقوام متحدہ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے امور انسانیت مارک لو کاک نے شمالی شام کے تقریباً40 لاکھ شہریوں کو خوراک اور دیگر ضروری امداد کی فراہمی کے لئے ترکی کے راستہ سرحد پار امدادی آپریشن کی مدت کی تجدید کی اپیل کی ہے ،یہ مدت جنوری میں ختم ہورہی ہے۔ گزشتہ روز سیکورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اگر …

اقوام متحدہ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے امور انسانیت مارک لو کاک نے شمالی شام کے تقریباً40 لاکھ شہریوں کو خوراک اور دیگر ضروری امداد کی فراہمی کے لئے ترکی کے راستہ سرحد پار امدادی آپریشن کی مدت کی تجدید کی اپیل کی ہے ،یہ مدت جنوری میں ختم ہورہی ہے۔ گزشتہ روز سیکورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اگر فوری امدادی کارروائیاں نہ کی گئیں تو اس سے وہاں بھوک اور بیماری میں اضافہ ہوگا اور بڑی تعداد میں لوگ دوسرے ممالک کی طرف نقل مکانی کریں گے اور خطہ میں پہلے سے موجود بحران مزید خراب ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر2165 کے تحت سرحد پارمصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں کوئی چیزخطرات سے مکمل طور پر پاک نہیں تاہم میں اعتماد کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ اقوام متحدہ کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ یواین پروگرام کے تحت سرحد پار کیا امدادی کارروائیاں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے ضرورت مند شہریوں تک امداد پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ ماہ امدادی آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے شام کا دورہ کیا اور اسے دنیامیں امداد کی فراہمی کا ایک انتہائی جانچ پڑتال پرمبنی نظام قرار دیا ۔

مزید خبریں