کراچی ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 134.60 پوائنٹس کے اضافے سے 39926.70 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں41 ارب 57 کروڑ 77 لاکھ 83 ہزار 508 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 6 کروڑ 45 لاکھ 83 ہزار 560 حصص کی تیزی رونماءہوئی اور تجارتی حجم …
پی ایس ایکس میں تیزی کا تسلسل برقرار، انڈیکس دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرگیا

مزید خبریں
کراچی ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 134.60 پوائنٹس کے اضافے سے 39926.70 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں41 ارب 57 کروڑ 77 لاکھ 83 ہزار 508 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 6 کروڑ 45 لاکھ 83 ہزار 560 حصص کی تیزی رونماءہوئی اور تجارتی حجم میں 2 ارب 32 کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار 716 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور 100 انڈیکس 39800 اور 39900 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے مزید 134.60 پوائنٹس کے اضافے سے 39926.70 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 100 انڈیکس میں جمعرات کو بھی 285.52 پوائنٹس کی تیزی رونماءہوئی تھی۔








