ماسکو ۔ 18 نومبر (اے پی پی) شام سے زیتون کے تیل کی پہلی کھیپ روس کے زیر انتظام علاقے کریمیا کے لیے روانہ کردی گئی ہے جسے بعد میں ملک کے دوسرے علاقوں میں بھجوادیا جائے گا۔کریمیا کے وزیر برائے صنعتی پالیسی اینڈرے واسیوتا نے پیر کو روسی خبرایجنسی کو بتایا کہ شام سے زیتون کے تیل کی کریمیا روانگی جمہوریہ کریمیا کے سربراہ سرگئی اکسیونوف کے اس منصوبے …
شام سے زیتون کے تیل کی پہلی کھیپ کریمیا روانہ

مزید خبریں
ماسکو ۔ 18 نومبر (اے پی پی) شام سے زیتون کے تیل کی پہلی کھیپ روس کے زیر انتظام علاقے کریمیا کے لیے روانہ کردی گئی ہے جسے بعد میں ملک کے دوسرے علاقوں میں بھجوادیا جائے گا۔کریمیا کے وزیر برائے صنعتی پالیسی اینڈرے واسیوتا نے پیر کو روسی خبرایجنسی کو بتایا کہ شام سے زیتون کے تیل کی کریمیا روانگی جمہوریہ کریمیا کے سربراہ سرگئی اکسیونوف کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس میں انھوں نے شام سے تازہ فروٹ اور زیتون کا تیل درآمد کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے عوض شام کوآئل اینڈ گیس انڈسٹری کے آلات، پلاسٹک پائپ اور دوسری اشیاءکے ساتھ ساتھ ریلوے آلات، ویلڈنگ سیٹ اور تعمیرات کے لیے استعمال ہونے والے بجلی کے آلات برآمد کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پہلی کھیپ میں 46 ٹن زیتون کا تیل بھجوایا گیا ہے جس کا کچھ حصہ مقامی استعمال کے لیے ہے جبکہ باقی روس کے مرکزی علاقے کو بھجوادیا جائے گا۔ زیتون کے تیل کی دوسری کھیپ بھی جلد کریمیا پہنچ جائے گی۔








