چین گوادر میں 19 فیکٹریاں قائم، کان کنی، زراعت، ماہی گیری میں سرمایہ کاری کرے گا، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت چین گوادر میں19فیکٹریوں کے قیام کے علاوہ صوبائی سطح پر کان کنی، زراعت، ماہی گیری اور پانی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین گوادر میں 19فیکٹریوں کا قیام عمل میں لا رہا ہے جس سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت چین گوادر میں19فیکٹریوں کے قیام کے علاوہ صوبائی سطح پر کان کنی، زراعت، ماہی گیری اور پانی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین گوادر میں 19فیکٹریوں کا قیام عمل میں لا رہا ہے جس سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ چین بلوچستان میں زراعت،ماہی گیری اور پانی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے سے تعمیر و ترقی کا خواہشمند ہے۔ بلوچستان حقیقی معنوں میں سی پیک منصوبہ کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرے گا جبکہ افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک بھی اس میگا پراجیکٹ سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی ادارے بلوچستان میں پانی کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ 50 ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لا رہے ہیں جس سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

مزید خبریں