سرینگر ۔ 19 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ وادی کشمیر میں لوگ بھارتی تسلط اور اس کے 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف احتجاج کے لئے مسلسل سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک کے دوران پوری وادی میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں صرف صبح اور شام کے وقت تھوڑی دیر کیلئے دکانیں کھولی جاتی ہیں ۔ وادی …
مقبوضہ کشمیر، مسلسل 107 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج

مزید خبریں
سرینگر ۔ 19 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ وادی کشمیر میں لوگ بھارتی تسلط اور اس کے 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف احتجاج کے لئے مسلسل سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک کے دوران پوری وادی میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں صرف صبح اور شام کے وقت تھوڑی دیر کیلئے دکانیں کھولی جاتی ہیں ۔ وادی میں اسکول ، کالج اوردفاتر بھی مسلسل ویرانی کا منظر پیش کررہے ہیں۔ وادی کشمیر میںبیشتر پبلک ٹرانسپورٹ مسلسل معطل ہے جبکہ سرینگر شہر میںبعض شاہراہوں پر کچھ مسافر گاڑیوں کی جزوی نقل و حرکت دیکھنے کو ملتی ہے۔ادھر وادی کشمیر اور جموںاورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوںمیں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاو¿ن اورمواصلاتی بندش کے باعث منگل کو مسلسل 107 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ مقبوضہ علاقے میںبڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکو تعینات اور دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ موبائل نیٹ ورکس پر مکمل پابندی عائد ہے۔







