عمران خان کو ہرانے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ ان سے ہارے ،آئندہ بھی ہاریں گے، ایک طرف مافیا ہے اور دوسری جانب عمران خان کی قیادت میں عوام ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے، ان کی تندرستی کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکر قانون کا سامنا کر سکیں، وزیراعظم عمران خان نے اپنے طرزِ عمل سے انسانی …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے، ان کی تندرستی کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکر قانون کا سامنا کر سکیں، وزیراعظم عمران خان نے اپنے طرزِ عمل سے انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی روشن مثال قائم کی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے مشن پر کاربند ہیں، آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کے لیے بڑے ایکشن سامنے آئیں گے، معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی آسانیاں بڑھتی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہرانے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ ان سے ہارے ہیں،آئندہ بھی ہاریں گے، ایک طرف مافیا ہے تو دوسری جانب عمران خان کی قیادت میں عوام ہیں۔