ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاشر گلرکی پاک بحریہ کے قائم مقام سربراہ و وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی سے ملاقات ،دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاشر گلرنے پاک بحریہ کے قائم مقام سربراہ و وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاشر گلر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ،نیول ہیڈکوارٹرز …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاشر گلرنے پاک بحریہ کے قائم مقام سربراہ و وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاشر گلر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ،نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر قائم مقام چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔ معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ ان کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ترک کمانڈر نے وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی سے خصوصی ملاقات کی۔معزز مہمان کو کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ترک کمانڈر کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔