اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اسلام آباد آرٹ فیسٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔ تقریب میں ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کے کام کی نمائش کی گئی۔ نمائش میں مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ سپین کے سفیر مینیول ڈیوران گیمینز ریکو کی پاکستانی فنکاروں کی سپینش فوٹوگرافی کی پذیرائی کی۔ اس موقع پر علی …
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی اسلام آباد آرٹ فیسٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اسلام آباد آرٹ فیسٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔ تقریب میں ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کے کام کی نمائش کی گئی۔ نمائش میں مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ سپین کے سفیر مینیول ڈیوران گیمینز ریکو کی پاکستانی فنکاروں کی سپینش فوٹوگرافی کی پذیرائی کی۔ اس موقع پر علی زیدی نے مختلف فنکاروں کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرٹ امن اور بین الاقوامی یکجہتی کا پیغام دیتی ہے، ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں مثبت رویوں کو پروان چڑھاتی ہیں، پاکستانی فنکارصلاحیتوں میں کسی سے پیچھے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی فنکاروں کی آمد خوش آئند ہے۔








