اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معان خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کرتارپورراہداری پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال ہے، کرتارپورراہداری کے ذریعے سکھ مذہب کے مذہبی مقام تک دنیاءبھر سے یاتری آرہے ہیں۔انہوں نے یہ بات جنوبی بھارت کی معروف فلمی اداکارہ پونم کورسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران …
وزیراعظم کی معان خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی بھارتی اداکارہ پونم کور سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معان خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کرتارپورراہداری پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال ہے، کرتارپورراہداری کے ذریعے سکھ مذہب کے مذہبی مقام تک دنیاءبھر سے یاتری آرہے ہیں۔انہوں نے یہ بات جنوبی بھارت کی معروف فلمی اداکارہ پونم کورسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اس راہداری کی صورت میں محبت کے بیج بودیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کھلے بازووں کے ساتھ دنیاءبھر سے آنیوالے مہمانوں کو خوش آمدید کہتاہے۔ ہم سکھ کمیونٹی کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ باباگرونانک نے انسانیت اوربرداشت کی تعلیم دی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کوتحفظ فراہم کیا گیاہے اورپاکستان میں تمام اقلیتوںکو مذہبی آزادیاں حاصل ہیں۔








